Live Updates

شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں

شریف خاندان کبھی بھارت اور مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کا نقصان نہیں کرے گا، عالیہ حمزہ کا الزام

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مئی 2025 20:58

شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) عالیہ حمزہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں اس لیے یہ بھارت یا مودی کیخلاف بیان نہیں دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ریلی نکالنے اور ریاست مخالف نعرے لگانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جج عرفان حیدر نے رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کی 17 مئی تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے پولیس کو عالیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ حمزہ نے شریف خاندان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے بھارت کے ساتھ تجارتی مراسم ہیں، ڈان لیکس اور والیم 10 نکال کر دیکھیں، اس لیے شریف خاندان کبھی بھارت اور مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کا نقصان نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل بانی تحریک اںصاف عمران خان نے بھی اپنے ایک بیان میں شریف اور زرداری خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ افسوس کہ جعلی فارم 47 والی ناجائز حکومت نے قوم کو تقسیم کر دیا، فارم 47 والے بھارت کو کوئی جواب نہیں دے سکتے ، نوازشریف اور آصف زرداری ایک بیان تک نہیں دیں گے کیونکہ ان کے ذاتی مفادات جڑے ہوئے ہیں، نوازشریف مودی کے خلاف بیان دے کر اپنے کاروبار کو نقصان نہیں پہنچائے گا۔
                                                      
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات