Live Updates

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 2 ہزار 300 روپے کی کمی ہوگئی

سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ 48 ہزار700 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 3 مئی 2025 23:36

سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد کمی کا رجحان، آج مزید 2 ہزار 300 روپے ..
کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 مئی 2025ء ) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، لیکن آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی، لیکن آج سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کمی ہوگئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی کم ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ دس گرام سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 93 ہزار381 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہوکر3 ہزار240 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ 

دوسری جانب رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 8.81 فیصد کے اضافے سے 21.351 ارب ڈالر تک جا پہنچا، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 19.622 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

یہ انکشاف ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ تجارتی اعدادوشمار کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل کے دوران ملکی برآمدات میں 6.25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور برآمدات کا مجموعی حجم 26.859 ارب ڈالر رہا، جو گزشتہ مالی سال کی نسبت بہتر کارکردگی ہے۔ تاہم درآمدات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جو کہ 7.37 فیصد بڑھ کر 48.210 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال یہ حجم 44.9 ارب ڈالر تھا۔ ماہانہ بنیادوں پر اپریل 2025 میں برآمدات میں 19.05 فیصد کمی دیکھی گئی، اور ان کا حجم 2.141 ارب ڈالر رہا، جو مارچ میں 2.645 ارب ڈالر تھا۔ دوسری جانب اپریل میں درآمدات میں 14.52 فیصد اضافہ ہوا، اور ان کا حجم 5.559 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو مارچ میں 4.828 ارب ڈالر تھا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات