فیسکو کی جانب سے نئے گرڈز وفیڈرز کی تعمیر کاکام جاری، لاسز میں کمی سے سرمایہ کی بچت اور صارفین کو کوالٹی سروس مہیا ہو گی،احمد شاہ

جمعہ 2 مئی 2025 12:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) پراجیکٹ ڈائریکٹرشعبہ کنسٹرکشن فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی احمد علی شاہ نے بتایا کہ فیسکو کی جانب سے ریجن بھر میں نئے گرڈز وفیڈرز کی تعمیر کاکام جاری ہے جن کی تکمیل سے لاسز میں کمی، سرمایہ کی بچت اور صارفین کو کوالٹی سروس مہیا ہو گی جبکہ مذکورہ فیڈرز کی تکمیل سے موسم گرما میں بجلی کی ٹرپننگ اوروولٹیج کی کمی بیشی جیسی شکایات کا بھی مستقل بنیادوں پر خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ فیسکوکے شعبہ کنسٹرکشن نے فیصل آباد،میانوالی، سرگودھا اورجھنگ کے اضلاع میں جولائی24سے مارچ25 کے دوران45نئے فیڈرز کو1208ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیاہے جن کی تکمیل سے فیسکو کو47.698ملین کلوواٹ آور کی بچت ہو گی۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں 420ملین روپے سے زائد کی لاگت سے16فیڈرز،496ملین روپے سے زائد کی لاگت جھنگ میں 16فیڈرز،250ملین روپے سے زائد کی لاگت سے سرگودھا میں 9فیڈرز جبکہ 41ملین روپے سے زائد کی لاگت سے میانوالی میں 4فیڈرز کو مکمل کر لیا گیاہے۔