رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے واسا، کے پی سی آئی پی کے اعلیٰ حکام اور زیڈ کے بی کنٹریکٹر کی میٹنگ طلب کر لی

جمعہ 2 مئی 2025 13:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) سابق سپیکر و رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا نے ایبٹ آباد میں واسا ایبٹ آباد، کے پی سی آئی پی کے اعلیٰ حکام اور زیڈ کے بی کنٹریکٹر کی میٹنگ طلب کی جس میں کے پی سی آئی پی کے تحت ہونے والے سارے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے کے پی سی آئی پی کے حکام کو سارے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے اور مین روڈ پر کام کو دن کی بجائے رات کو کرنے کی ہدایت دی تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور ٹریفک کی روانگی برقرار رہے۔

اس موقع پر ناظم ملکپورہ سکندر حیات، لیڈی کونسلر سمیرا بی بی، کونسلر شکیل اعوان، یوتھ کونسلر ملک فرحان اور ممبر کینٹ بورڈ دانیال خان جدون نے وفد کی صورت میں کے پی سی آئی پی کے حکام، واسا ایبٹ آباد اور زیڈ کے بی کنٹریکٹرز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے میٹنگ میں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا کہ کے پی سی آئی پراجیکٹ کے کام میں 80 فٹ لمبائی اور 25 فٹ چوڑائی دیوار متاثر ہوئی اور گر گئی جس کی لاگت 50 لاکھ روپے تھی۔

رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے فوری طور پر دیوار کی تعمیر کرنے کی ہدایت جاری کیں تاکہ وہاں گھر متاثر نا ہو اور کسی حادثہ سے بچا جا سکے۔ کے پی سی آئی پراجیکٹ کے حکام، رکن صوبائی اسمبلی مشتاق غنی، کے پی ایس بنیامین، متعلقہ ناظم اور کونسلرز نے سائٹ کا دورہ کر کے کام کا جائزہ لیا۔