آسٹریلیا،ٹرک سے گرنے والے نوکیلے دھات کے ٹکڑوں سے سیکڑوں گاڑیوں کے ٹائر تباہ

جمعہ 2 مئی 2025 14:35

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)آسٹریلیا میں جمعے کے روزایک انتہائی مصروف شاہ راہ پر ایک ٹرک کے اندر سے 750 کلوگرام نوکیلے دھات کے ٹکڑے گرنے کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا جس کے بعد شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق نیو سائوتھ ویلز پولیس نے بتایاکہ یہ واقعہ ایم 1 پیسفک ہائی وے پر علی الصبح پیش آیا جس کے نتیجے میں 300 سے زائد گاڑیوں کے ٹائروں کو نقصان پہنچا۔