اپنی یکطرفہ محبت کو اکثر سوشل میڈیا پر سٹاک کرتی ہوں، عائشہ گل

خاموشی سے کسی سے محبت کرنے ،خیر خواہ بننے میں کوئی برائی نہیں ہے،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

جمعہ 2 مئی 2025 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) اداکارہ عائشہ گل نے کہا ہے کہ یکطرفہ محبت کسی بھی رشتے میں ہو سکتی ہے اور خاموشی سے کسی سے محبت کرنے اور اس کا خیر خواہ بننے میں کوئی برائی نہیں ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یکطرفہ محبت کے سوال پر عائشہ گل نے کہا کہ میرا ماننا ہے یکطرفہ محبت ہوتی ہے اور اس میں کوئی برائی نہیں ہے اور مجھے بھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے بتایا کہ میں انہیں سوشل میڈیا پر فالو کرتی ہوں اور کبھی کبھی انہیں اسٹاک بھی کرتی ہوں لیکن میں نے انہیں کبھی بتایا نہیں کہ مجھے ان سے محبت ہے۔انہوں نے بتایا کہ میں صرف یہ چاہتی ہے کہ وہ خوش رہیں، میں انہیں خوش دیکھ کر ہی خوش ہوں۔عائشہ گل نے انکشاف کیا کہ مجھے اپنی زندگی میں زیادہ تر اچھے لوگ ہی ملے ہیں تو میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ میرا دل ٹوٹا، میں زندگی میں ایک بڑے نقصان سے گزری ہوں۔انہوں نے بتایا کہ میرے شوہر 2017 ء میں ایک حادثے میں انتقال کر گئے تھے، ان کا انتقال میرے لئے بہت تکلیف دہ تھا لیکن یقینا وہ میرے لیے اللہ کا دیا ہوا تحفہ تھے اور اللہ نے ہی انہیں واپس اپنے پاس بلا لیا۔