Live Updates

کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس کے ممبر ممالک کے ساتھ پاکستان کے روشن اقتصادی تعاون کے امکانات ہیں،عاطف اکرام شیخ

جمعہ 2 مئی 2025 21:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء) عاطف اکرام شیخ، صدر ایف پی سی سی آئی، نے کنفیڈریشن آف ایشیا پیسیفک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تمام ممبر ممالک کو ایک پریزنٹیشن دی ہے جس میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے امکانات کو ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ عاطف اکرام شیخ حال ہی میں ممبر ممالک کی جانب سے کاسی کے بلا مقابلہ CACCI نائب صدر منتخب ہوئے ہیں۔

سی اے سی سی آئی کے ممبر چیمبرز اور سی اے سی سی آئی کے تاحیات ممبران کے تجارت اور صنعت کے اعلی نمائندوں نے پریزنٹیشن میں شرکت کی. عاطف اکرام شیخ نے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر روشنی ڈالی۔ پاکستان کی طرف سے پیش کردہ معاشی امکانات اور منافع بخش مراعات کی بابت مطلع کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف شعبوں میں ملک کی صلاحیتوں پر زور دیا جن میں برآمدات، مشترکہ منصوبے، کانوں اور معدنیات، ٹیکسٹائل، سیاحت، آئی ٹی، زراعت اور خدمات کے شعبے شامل ہیں۔

عاطف اکرام شیخ نے پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تجارتی معاہدے اور بڑھتی ہوئی معیشت؛ جو اسے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام بناتا ہی۔ ملک کا ٹیکسٹائل سیکٹر اس کی معیشت میں اہم شراکت دار ہیاور ترقی اور تنوع کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے علاوہ، پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر تیزی سے ترقی کر رہا ہی؛ سرمایہ کاری اور آٹ سورسنگ کے مواقع رکھتا ہے۔

اس کے ساتھ۔ زرعی شعبہ بھی پاکستان کی معیشت کے لیے ناگزیر ہے۔ ترقی، جدید کاری اور توسیع کی صلاحیت کے ساتھ۔ اس میں انوسمنٹ کے بڑے مواقع موجود ہیں۔عاطف اکرام شیخ نے پاکستان میں تجارتی اداروں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی خاص طور پر ایف پی سی سی آئی اور ممتاز بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ اس کی وابستگی؛ بشمول اسلامک چیمبر آف کامرس و ڈیویلپمنٹ کامن ویلتھ اور آسیان۔

تاکہ، D-8، EU، SAARC تجارت و سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے اور بین الاقوامی بہترین طریقوں پر اپ ڈیٹ رہا جا سکے۔ممبران کے سوالات کے جواب میں عاطف اکرام شیخ نے واضح کیا کہ بین الاقوامی مالیاتی اور ریٹنگ ایجنسیوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی ہے۔ ملک کی مثبت اقتصادی رفتار اور پھلتے پھولتے اسٹاک ایکسچینج کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے پاکستان کی معیشت میں خواتین کاروباریوں، SMEs اور کاٹیج انڈسٹریز کے بڑھتے ہوئے کردار پر بھی زور دیا۔

پریزنٹیشن کو سی اے سی سی آئی کے رکن ممالک کی طرف سے پذیرائی ملی۔ جنہوں نے پاکستان کے اقتصادی امکانات اور تعاون کے امکانات کو سراہا۔ پاکستان کی معیشت کو فروغ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے ایف پی سی سی آئی کی کوششوں سے آنے والے مہینوں میں مثبت نتائج برآمد ہونے کی امید ہے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات