Live Updates

بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنی سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا

پشاور زلمی کے کپتان نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف 47 گیندوں پر ففٹی مکمل کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 مئی 2025 10:50

بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنی سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مئی 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی تاریخ میں اپنی سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔ 
بابر اعظم نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اہم میچ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری سکور کرکے اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی، یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ان کی مشترکہ طور پر سست ترین نصف سنچری تھی، اس سے قبل انہوں نے پی ایس ایل 2018ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ہی شارجہ میں 47 گیندوں پر نصف سنچری سکور کی تھی۔

 
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ 
 قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 144 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

(جاری ہے)

 

زلمی کی جانب سے معاذ صداقت 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

محمد حارث 13، مچل اوون 6 اور صائم ایوب 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میکس برائنٹ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ، بین ڈوارشوئس، رائلے میریڈتھ اور کائل مائرز نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔ 
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز اسکور کیے۔ 
یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بین ڈوارشوئس 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ کائل مائرز 18، کپتان شاداب خان 15، کولن منرو 11، عماد وسیم 10، اعظم خان 8، سلمان آغا 4، نسیم شاہ 1 اور سعد مسعود 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ 
زلمی کی جانب سے محمد علی نے 3 جبکہ لیوک ووڈ، حسین طلعت، الزاری جوزف، احمد دانیال اور صائم ایوب نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات