بابر اعظم پی ایس ایل میں 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے فیلڈر بن گئے

اس فہرست میں کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 مئی 2025 10:11

بابر اعظم پی ایس ایل میں 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے فیلڈر بن گئے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 مئی 2025ء ) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 50 کیچز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ 
یہ اعزاز انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران حاصل کیا۔ 
بابر اعظم کی شاندار فیلڈنگ نے نہ صرف ان کی ٹیم کے لیے فائدہ پہنچایا بلکہ انہیں پی ایس ایل کی تاریخ میں منفرد مقام بھی دلوایا۔

(جاری ہے)

 
اس فہرست میں کیرون پولارڈ 42 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں جب کہ افتخار احمد اور محمد نواز 40، 40 کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ 
شاداب خان اور فخر زمان اب تک لیگ میں 39، 39 کیچز تھام چکے ہیں۔ 
بابر اعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی انفرادی کارکردگی کا ثبوت ہے بلکہ لیگ میں مسلسل عمدہ فیلڈنگ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔