Live Updates

جناح کے دو قومی نظریے کی جیت

41 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ڈی پورٹ

جمعہ 2 مئی 2025 21:35

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کے مسلمانوں کے خلاف غیر انسانی روئیے نے جناح کے دو قومی نظریے کی جیت پر مہر ثبت کر دی ۔ پاکستانی خاتون جو 41 سال سے بھارت میں مقیم تھیں، ڈیپورٹ کردی گئیں۔ 41 سال بعد بھارتی شہری کے ساتھ شادی شدہ پاکستانی خاتون ملک بدر کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

خاتون اپنی دو بیٹیاں چھوڑنے پر مجبور، خاتون کے پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں، بھارت میں گھر و خاندان چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا ۔

متاثرہ خاتو ن کا مودی سرکار سے پوچھنا ہے کہ پہلگام حملے کی اجتماعی سزا ہم سب کو دی جارہی ہے۔ پہلگام حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، پھر ہمیں کیوں نکالا جارہا ہی بھارتی انتہاپسند اور جنونی مسلمانوں پر مظالم دیکھ کر انتہائی خوش ہیں ۔ جناح کا دو قومی نظریہ سچ ثابت ہو گیا کہ ، ہندو اور مسلمان ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔ بھارت میں فرقہ واریت کی جیت، انسانیت ہار گئی
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات