مانسہرہ ،پولیس کی مختلف کارروائیاں ، منشیات برآمد ،ملزمان گرفتار

جمعہ 2 مئی 2025 19:40

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)مانسہرہ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بفہ نے کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروشان کو بھاری مقدار میں منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشان عادل ولد نمیر سکنہ کلہاڑے اور امتیاز ولد جوندر سکنہ بانڈہ پیراں کو مجموعی طور پر 6کلو65گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ پارس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش بلال عرف راجہ سکنہ ہاڑی نکہ پارس کو 3کلو 470گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج، علاقہ مکینوں کی جانب سے اس اہم کاروائی پر تھانہ پارس پولیس کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا،اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ مانسہرہ نے بمع ٹیم کارروائی کرتے ہوئے لبرکوٹ کے بدنام زمانہ منشیات فروش دریافت ولد مسعود سکنہ لبڑکوٹ کو 520گرام آئس اور 630گرام ہیروئن سمیت گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔