
م*زر اور زور کے زریعے عوام کی رائے چرانے والے عوام کا سامنا کرسکتے ہیں، ایچ ڈی پی
جمعہ 2 مئی 2025 21:50
(جاری ہے)
پارٹی کے سابق ایم پی اے نے آبنوشی کے مسئلہ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرتے ہوئے 2019-20 اور بعد ازاں دیگر بجٹوں میں ہزارہ ٹاون اور حلقہ پی بی 40 کی آبنوشی کے نئے ٹیوب ویلز، واٹر ٹینکس اور پائپ لائنوں کی مد میں 41 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی کثیر لاگت سے 33 اسکیمیں منظور کرائیں جو 2019 سے 2023 تک کی پی ایس ڈی پی ریکارڈ کا حصہ ہیں۔
لیکن محکمہ پی ایچ ای اور واسا کی عدم دلچسپی اور سست روی سمیت مقامی سطح پر حائل رکاوٹوں کے باعث عوامی نوعیت کے اہم منصوبے بر وقت مکمل نہیں ہوسکے۔ پارٹی کا روز اول سے یہ موقف اور کوشش رہی ہے کہ عوام کو واٹر ٹینکر اور پرائیویٹ ٹھیکیداروں سے نجات دلا کر محکمہ واسا کے زریعے پانی کی سپلائی کا عمل شروع کیا جائے جسکے لئے پارٹی نے اپنے دور حکومت میں نئی آسامیوں کی منظوری بھی لی تھی لیکن افسوس کہ 90 سے ذائد اسامیاں مشتہر ہونے سے قبل موجودہ فارم 47 کی حکومت نے منسوخ کردی ہیں جو ہزارہ ٹاون اور حلقہ 40 اور پی بی 42 کے عوام کیساتھ بد ترین نا انصافی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایچ ڈی پی کے نمائندے اسمبلی میں نہ ہونے کے باوجود اب بھی ہزارہ ٹاون اور حلقہ 40 کے حقیقی نمائندے ہیں جو آبنوشی کے مسئلے کے مستقل حل کیلئے مسلسل کوششیں کررہے ہیں اس سلسلے میں ایم ڈی واسا اور سیکریٹری پی ایچ ای سے متعدد اجلاس ہوچکے ہیں جس میں بتا یا گیا کہ ایچ ڈی پی کے ایم پی اے قادر نائل کے فنڈز سے ہزارہ ٹاون میں چار تالاب مکمل کرلیے گئے ہیں، متعدد ٹیوب ویلز عنقریب فعال ہونگے اور فیز ون کے تحت 3500 گھرانوں کو واسا کے زیر انتظام پانی کی سپلائی جلد شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اس دوران اگر واسا کی جانب سے مزید لیت و لعل سے کام لیا گیا تو پارٹی بھر پور احتجاج کریگی۔ بیان میں کہا گیا ہے اسمبلی فلور پر جعلی ایم پی اے کی جانب سے پارٹی لیڈر شپ پر بے بنیاد الزامات اور کردار کشی کی تحقیقات کرائی جائیں۔ 2024-25 کے بجٹ میں ہزارہ ٹاون میں ایک اینٹ تک نہ رکھنے والے پیرا شوٹر کو ہزارہ قوم اور انکی نمائندہ پارٹی پر انگلی اٹھانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی۔مزید قومی خبریں
-
پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھارتی بندرگاہ سے روانہ، آئندہ کسی جہاز کے آنے پر پابندی عائد
-
چیف جسٹس عدلیہ کو تحفظ فراہم کرے، مر جائوں گا بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑوں گا، اسد قیصر
-
پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، قائد ایوان و قائد حزب اختلاف کا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر پروفیسر علامہ ساجد میر کے انتقال پراظہار افسوس
-
وزیراعلیٰ سندھ کی سید جاوید علی شاہ کی رہائش گاہ پہنچ کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
پاکستان نے کبھی بھی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کی،ثروت اعجاز قادری
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا روٹری کی خدمات کو خراج تحسین، کشمیر و امن پر پاکستان کا موقف دہرایا
-
بلاول بھٹو زرداری کا دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور 2 کی گرفتاری پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
وزیراعلیٰ سندھ کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے 3 ہزار سے زائد کنٹریکٹ ملازمین کو نوکریوں سے نکال دیا گیا
-
عالمی یومِ صحافت ،جماعت اسلامی صحافیوں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
-
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.