%وفاقی محتسب کے حکم پر کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عبد اللہ کا 10 سال سے بلاک شناختی کارڈ کھول دیا گیا

جمعہ 2 مئی 2025 21:50

Xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2025ء) وفاقی محتسب ریجنل افس کوئٹہ میں کوئٹہ کے رہائشی درخواست گزار عبد اللہ نے درخواست دائر کی تھی کے نادرا نے ان کا شناختی کارڈ وجہ بتائے بغیر 10 سال سے بلاک کیا ہے ۔ درخواست گزار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس سلسلے میں نادرا افس سے رابطہ کیا مختلیف کمیٹیوں کے سامنے پیش ہوئے مگر ان کا مسئلہ حل نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بالاخر مجبور ہو کر انہوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کی ۔درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل افس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا اور نادرا عملے کو طلب کر کے جواب مانگا ۔نادرا کا عملہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا ۔چنانچہ وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کا شناختی کھول دیا جائے۔وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا شناختی کارڈ کھول دیا۔درخواست گزار نے وفاقی محتسب کے اس احسن اقدام پے شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :