نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑگئے، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

ہفتہ 3 مئی 2025 13:53

نوشکی آئل ٹینکر دھماکا، مزید 4 زخمی دم توڑگئے، جاں بحق افراد کی تعداد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی میں دورانِ علاج دم توڑنے والے افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ جاں بحق ہونے والوں میں سلمان، وزیر احمد، دُر محمد اور عبدالباسط شامل ہیں۔کراچی کے نجی اسپتال میں نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 10 زخمی زیرِ علاج ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ نوشکی آئل ٹینکر دھماکے کے 17 زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ نوشکی میں چند دن قبل آئل ٹینکر کے دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :