عید الاضحی کے موقع پر اسلام میں قربانی کی بہت زیادہ فضیلت و عظمت ہے ،مولانا عطا بندیالوی

ہفتہ 3 مئی 2025 13:55

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا بندیالوی نے کہاہے کہ عید الاضحی کے موقع پر اسلام میں قربانی کی بہت زیادہ فضیلت و عظمت ہے اور یہ قربانی ہر صاحبِ نصاب پر واجب ہے اور اس کے بارے میں حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ جو شخص استطاعت رکھنے (صاحب نصاب ہونی)کے باوجود قربانی نہیں کرئے وہ عید گاہ نہ آئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب کے نائب امیر مولانا عطا اللہ بندیالوی، جامع ضیا العلوم کے مفتی محمد آصف اور مولانا طاہر ذیشان نے جامع مسجد معاویہ میں فلسفہ قربانی پر اصلاحی و تربیتی اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عیدالاضحی پر جانور کی قربانی ایسی فضیلت والی چیز ہے کہ اللہ تعالی کو قربانی کے تین دنوں میں جانور کی قربانی سے زیادہ مسلمان کا کوئی عمل پسند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اگر قربانی میں تقوی اور اخلاص ہو تو جانور کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کے نزدیک یہ عمل قبول ہو جاتا ہے اور یہی تقوی قربانی اس کی نجات کا ذریعہ بنتا ہے۔حضور اکرمﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالی کے نزدیک (قربانی کے دن)دس،گیارہ اور 12ذوالحجہ کو کوئی بھی نیک عمل (قربانی کا)خون بہانے سے زیادہ محبوب نہیں ہے اور قیامت کے دن بندہ اپنی قربانی کے سینگوں، کھروں اور بالوں سمیت حاضر ہو گا۔

نیز فرمایا کہ قربانی کا خون زمین پر گرنے سے پہلے اللہ تعالی کے نزدیک درجہ قبولیت پا لیتا ہے دین اسلام میں قربانی کی بہت زیادہ فضیلت و عظمت ہے اور یہ قربانی ہر صاحب نصاب پر واجب ہے۔انہوں نے بتایاکہ حضور اقدسﷺ نے مدینہ منورہ میں دس سال قیام اور ہر سال قربانی فرمائی اور قربانی کے جانور شرعا مقرر ہیں،جن میں گائے، بھینس، بیل، اونٹ، اونٹنی، بکرا، بکری، بھیڑ مذکر و مونث، دنبہ، دنبی ان کے علاوہ کسی جانور کی قربانی درست نہیں اگرچہ وہ کتنا ہی زیادہ قیمتی ہو اور کھانے میں بھی جس قدر مرغوب ہو لہذا ہرن کی قربانی نہیں ہو سکتی،اسی طرح دوسرے حلال جانور قربانی میں ذبح نہیں کئے جا سکتے۔

ت اس لئے جانور خوب عمدہ موٹا تازہ ، عیبوں سے پاک ہونا ضروری ہے۔آخر میں اس پر عمل کرنے اور اللہ کی رضا کے لئے قربانی کی نیک رکھنے کی دعا کروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :