
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر
آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ہونگی سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے مالیاتی شمولیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا سیکیورٹی کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں،پاشا
اتوار 4 مئی 2025 15:25

(جاری ہے)
پاکستان سافٹ ویئر ہاوسز ایسوسی ایشن (پاشا)کے سینئر وائس چیئرمین محمد عمیر نظام نے بتایاکہ اس جدید ٹیکنالوجی سے ملکی آئی ٹی انڈسٹری کو عالمی سطح پر مسابقتی بنانے میں مدد ملے گی اور برآمدات میں اضافہ ممکن ہوگا۔
پاشا کی کمیٹی برائے مصنوعی ذہانت کی رکن مہوش سلمان نے کہاکہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے ذریعے مالیاتی شمولیت، ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیٹا سیکیورٹی کے قومی اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں، بشرطیکہ حکومت ایک واضح اور شفاف پالیسی مرتب کرے۔رپورٹس کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی ابتدائی لاگت عام براڈبینڈ سے زیادہ ہوگی، جس میں ماہانہ پیکج کی قیمت تقریبا 35,000 روپے جبکہ ڈیوائس کی تنصیب کے اخراجات 1,10,000 روپے سے شروع ہوں گے۔اگرچہ یہ قیمت عام صارف کے لیے زیادہ ہے، تاہم کاروباری طبقے کے لیے یہ ایک موزوں سرمایہ کاری ہے۔ پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن(پافلا)کے چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور سولر پاورڈ سسٹمز کے امتزاج سے دیہی علاقوں میں فری لانسنگ، ای-روزگار اور کو-ورکنگ اسپیسز کا نیا دور شروع ہوگا، جو مقامی نوجوانوں کو ان کے اپنے علاقوں میں روزگار فراہم کرے گا، یہ اقدام ملک میں نہ صرف ڈیجیٹل ترقی کا نیا باب کھولے گا بلکہ قیمتی غیر ملکی زرمبادلہ کے حصول کا ذریعہ بھی بنے گا۔
مزید قومی خبریں
-
این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، 28 کروڑ روپے کے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
-
بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان
-
وزارت تجارت کا بڑا اقدام،بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی
-
جنوبی پنجاب میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
-
کراچی،تقریباً ہر چائے خانے پر پتی اور دودھ میں خطرناک کیمیکلز کی ملاوٹ کا انکشاف
-
بھارتی فوجی گاڑی حادثے کا شکار،3 اہلکار ہلاک، ناقص دیکھ بھال اور لاپرواہی بے نقاب
-
مودی اور عمران خان نے آئی ایم ایف میں پاکستان کے قرضے رکوانے کی کوشش کی، خرم دستگیر
-
کراچی،سفید کار گینگ کی بڑی واردات، جعلی پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے سے محروم کر دیا
-
مودی کو خبردار کرتا ہوں پیار کرو گے تو پیار کریں گے، آنکھیں دکھا گے تو آنکھیں نکال لیں گے،گورنرسندھ
-
چوہدری شافع حسین سے چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے حکام کی ملاقات،پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عندیہ
-
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر
-
لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق مزید دو پاکستانیوں کی میتیں لاہور پہنچا دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.