پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار

لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، چوری شدہ سامان برآمد

ہفتہ 3 مئی 2025 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء) لاہور میں پسند کی شادی نہ کروانے پر لڑکی اپنے ہی گھر میں چوری کر کے فرار ہوگئی جسے گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق چوکی چلڈرن ہسپتال پولیس نے کارروائی کرکے لڑکی کو مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا، چوکی پولیس نے اسٹاپ پر بیٹھی لڑکی کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا، لڑکی نے پولیس سے غلط بیانی کی ناکام کوشش کی۔لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، والدین منع کرتے تھے، لڑکی قصور کی رہائشی ہے، طلائی زیورات، نقدی و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا۔ چوکی پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کے متعلق متعلقہ پولیس کو مطلع کر دیا، ایس پی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ مشکوک افراد و سامان کے بارے میں 15کال پر فوری پولیس کو اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :