پولیس نے منشیات فروش کے قبضہ سے سات کلو سے زائد چرس برآمد کر لی

ہفتہ 3 مئی 2025 15:36

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) ہری پور پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے قبضہ سے 07 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کارروائیاں کرتے ہوئے ذیشان عرف شانی ولد غلام سرور سکنہ محلہ کسراں کوٹ نجیب اللہ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3 کلو 544 گرام چرس اور صفدر خان ولد خنک سکنہ محلہ بانڈی کو ٹ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4 کلو 228 گرام چرس برآمد کرلی ۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔\378

متعلقہ عنوان :