Live Updates

سردار ایاز صادق کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد

پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، سر دار

ہفتہ 3 مئی 2025 17:06

سردار ایاز صادق کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرنے پر مسلح افواج، سانسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

سردار ایاز صادق نے کہاکہ ابدالی ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے سے ملک کا دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز کی پیشہ ورانہ خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے مایہ ناز سائنسدان، انجینئرز اور مسلح افواج پر قوم کو فخر ہے ، پوری قوم مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سر دار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن پاکستان کی مسلح افواج کی موجودگی میں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج، سائنسدانوں اور انجینئرز کی کامیابیوں اور کامرانیوں کیلئے دعا گو ہوں۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات