اماراتی شہزادی شیخہ مہرہ نے بیٹی کی سالگرہ سے تصویریں شیئر کر دیں

ہفتہ 3 مئی 2025 17:09

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیرِ اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ مہرہ المکتوم نے اپنی بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں شیئر کردیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم کی بیٹی مہرہ ایک سال کی ہوگئی ہیں۔ شہزادی نے بیٹی کی سالگرہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں۔یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کی شادی 5 اپریل 2023 کو شیخ مانع المکتوم ہوئی تھی۔