تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ

اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 3 مئی 2025 19:31

تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 03 مئی 2025ء ) تجارتی خسارے میں اربوں ڈالرز کا پریشان کن اضافہ، اپریل 2025 میں ملکی ایکسپورٹ کا حجم بھی کم ترین سطح پر آ گیا، ایکسپورٹس کا 32 ارب ڈالرز کے ہدف کا حصول مشکل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کا تجارتی خسارہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 55.20 فیصد بڑھ کر 3 ارب 38 کروڑ 80 لاکھ ڈالر ز پر پہنچ گیا جبکہ برآمدات میں 19.05 فیصد تنزلی سے 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 8.81 فیصد بڑھ کر 21 ارب 35 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گیا جبکہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پرتجارتی خسارے میں 35.79 فیصد کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پربرآمدات میں 19.05فیصد کی کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر برآمدات 8.93 فیصد کم ہو کر 2 ارب 14کروڑ 10 لاکھ ڈالرز رہیں۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ (جولائی تا اپریل) کے دوران برآمدات 6.25 فیصد بڑھ کر 26 ارب 85 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں۔ادارہ شماریات کے مطابق اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر درآمدات میں 14.52 فیصد کا اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر اس میں 14.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اپریل کے دوران درآمدات 5 ارب 52 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز رہیں۔اعداود شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 7.37 فیصد بڑھ کر 48 ارب 21 کروڑ ڈالرز رہیں۔                                                                   

متعلقہ عنوان :