خیبر پختونخوا سے افغان مہاجرین کی واپسی کا سلسلہ جاری، مزید 1,296افراد وطن واپس چلے گئے

ستمبر 2023سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5لاکھ 30ہزار 286افغان باشندوں کو کے پی کے سے واپس بھیجا جا چکا

ہفتہ 3 مئی 2025 22:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)خیبر پختونخوا سے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی وطن واپسی کا عمل جاری ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز 1,296غیر قانونی افغان مہاجرین کو افغانستان واپس بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایاکہ ان میں سے زیادہ تر افراد کو طورخم بارڈر کے ذریعے جبکہ 33افغان باشندوں کو انگور اڈہ بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا گیا۔ حکام کے مطابق اب تک 32,503افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔صوبائی محکمہ داخلہ نے بتایا کہ ستمبر 2023سے لے کر اب تک مجموعی طور پر 5لاکھ 30ہزار 286افغان باشندوں کو خیبر پختونخوا سے ان کے وطن واپس بھیجا جا چکا ہے جن میں سے 19,228افراد کو طورخم کے ذریعے بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :