شیخوپورہ میں معمولی تلخ کلامی پرنوجوان قتل

ہفتہ 3 مئی 2025 23:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) شیخوپورہ میں تھانہ سٹی فاروق آباد کے علاقہ نوکھر قدیم میں معمولی تلخ کلامی پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلے دار ملزمان راشد،ارشداوراصغروغیرہ نے چھریوں کےوار کرکے بے دردی سے رضوان کو قتل کردیا جبکہ رضوان کو ملزمان کے چنگل سے چھڑانے کی کوشش کے دوران تین افراد بھی چھریاں لگنے سے شدید زخمی ہوگئے ،ریسکیواہلکاروں نے زخمیوں کوطبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ایس ایچ او واجد عباس کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تحویل میں لے لیا ہے اورفرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی گئی ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :