ایک ماہ،6ڈاکو پار،36گرفتار،131ڈرگ ڈیلر گرفتار

10گینگز کا خاتمہ،21لاکھ کے 60موبائل ، اسلحہ اور پونے دو کروڑ کا مال برآمد

اتوار 4 مئی 2025 10:55

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پولیس کی موثر کارروائیاں، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی۔تفصیلات کے مطابق ا وکاڑہ پولیس نے اپریل کے دوران جرائم کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 10خطرناک گینگز کا خاتمہ کر دیا، ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیوں میں گینگز کے 36ارکان گرفتار کیے گئے اور 1کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، پولیس نے ملزمان سے 84پسٹل، 6بندوقیں، 4رائفلز اور 314گولیاں بھی برآمد کیں،پولیس مقابلوں میں 6ڈاکو ہلاک جبکہ 4 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، انسدادِ منشیات مہم کے تحت 131ملزمان گرفتار کیے گئے جن سے 62کلو چرس، 21کلو بھنگ، 3کلو افیون اور 1کلو آئس برآمد ہوئی، اس کے علاوہ 3485لیٹر شراب، 215لیٹر لہن اور 8چالو بھٹیاں بھی برآمد کی گئیں،اشتہاری اور عادی مجرمان کے خلاف بھی کامیاب کارروائیاں کی گئیں، پولیس نے 403اشتہاریوں کو گرفتار کیا جن میں اے کیٹیگری کے 63اور بی کیٹیگری کے 340ملزمان شامل تھے۔

(جاری ہے)

90عدالتی مفروران اور 79ٹارگیٹڈ آفینڈرز بھی پولیس کی گرفت میں آئے،ای گیجڈ ایپ کے ذریعے 21لاکھ روپے مالیت کے 60چوری شدہ موبائلز برآمد کیے گئے،ڈی پی او راشد ہدایت کے مطابق جرائم کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس آپریشنز اور کریک ڈان مزید تیز کیے جائیں گے، اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :