خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کی اگلی چوٹی سر کیلئے پیش قدمی

نائلہ کیانی 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں

اتوار 4 مئی 2025 11:40

کنچن جونگا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)پاکستان کی کامیاب ترین خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے اگلی چوٹی سر کرنے کیلئے پیش قدمی شروع کردی۔نائلہ کیانی 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔نائلہ کیانی کی نظریں دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا سر کرنے پر مرکوز ہے، نیپال میں واقع کنچن جونگا کی بلندی 8 ہزار 586 میٹر ہے۔

(جاری ہے)

نائلہ کیانی کنچن جونگا کے بیس کیمپ کی جانب روانہ ہوگئیں، پاکستان کی ٹاپ خاتون کوہ پیما 7 دن کی ٹریکنگ کے بعد کنچن جونگا کے بیس کیمپ پر پہنچیں گی۔نائلہ کیانی اس ماہ کے آخر میں کنچن جونگا سر کرنے کے لیے پر عزم ہیں، یہ پاکستانی خاتون کوہ پیما کی 8 ہزار میٹر سے بلند کی 12ویں چوٹی ہوگی۔نائلہ کیانی 8 ہزار سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔