پولیویا میں مسافر طیارہ مگرمچھوں سے بھری دلدل میں گر گیا

تین دن بعدپانچوں افرادکومعجزانہ طور پر بحفاظت نکال لیاگیا،غیرملکی میڈیا

اتوار 4 مئی 2025 13:05

لاپاز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)جنوبی امریکہ کے ملک بولیویا میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک چھوٹا مسافر طیارہ مگرمچھوں سے بھری دلدل میں گرگیا، 5 افراد 36 گھنٹے تک موت اور زندگی کی کشمکش میں رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بولیویا کے ایمازون علاقے بینی میں ایک چھوٹے مسافر طیارے کو فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، طیارے میں 29 سالہ پائلٹ سمیت چار افراد جن میں تین خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔

طیارے کے پائلٹ آندریس ویلارڈے نے بتایا کہ پرواز کے دوران طیارے کی بلندی کم ہونے لگی اور اسے مجبورا ایک دلدلی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ اس دوران مسافر طیارہ الٹ گیا اور پانچوں افراد اس کی چھت پر چڑھ کر بیٹھ گئے تاکہ خود کو بچا سکیں۔ان افراد نے اس خطرناک دلدلی علاقے میں مگرمچھوں اور اژدہوں کے درمیان 36 گھنٹے گزارے تاہم معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔

متعلقہ عنوان :