سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پربھارتی فورسز کے چھاپے

اتوار 4 مئی 2025 13:25

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز نے آزادی پسندوں کے خلاف اپنے مسلسل کریک ڈائون کے دوران سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں گھروں پر چھاپوں اور تلاشی کارروائیوںکا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے تصدیق کی کہ شہر سرینگر کے مختلف علاقوں میں امتیاز احمد پرے، ہرش کول، مطیب ظہور بٹ، باسط اشرف ملک، محمد رفیق شاہ اوردیگر کی رہائش گاہوں پرچھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی۔

پولیس نے بتایاکہ یہ تلاشیاں بھارت کے خلاف کسی بھی سازشی سرگرمی کا پتہ لگانے اور اسے روکنے ، شواہد اکٹھے کرنے اور معلومات حاصل کرنے کے مقصد سے لی گئیںتاکہ مختلف دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیوائسز کو اپنے قبضے میں لیا جائے۔پولیس نے خبردار کیا کہ کوئی بھی فرد تشدد، امن عامہ میں خلل پیداکرنے یا غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایاگیاتو اسے سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔