نارووال ،کھیتوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو کر نوجوان جاں بحق

اتوار 4 مئی 2025 14:05

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)کھیتوں میں بجلی کی لٹکتی تاروں سے چھو کر نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شکر گڑھ کے گائوں پنڈوری ڈھونڈا میں نوجوان ابوبکر کھیتوں میں کام کرنے گیا تو بجلی کے لٹکتے تاروں سے چھو گیا جس سے اسے زبردست کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

اہل علاقہ کے مطابق بجلی کے پول کا لکڑی کا بالا ٹوٹنے کی وجہ سے تار تین روز سے نیچے گرے ہوئے تھے اور شکایت کرنے کے باوجود متعلقہ حکام نے کوئی توجہ نہ دی ۔

متعلقہ عنوان :