مینگورہ پولیس کی غیر قانونی جوا کھیلنے کیخلاف کارروائی ،متعدد افراد گرفتار

اتوار 4 مئی 2025 18:05

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)مینگورہ پولیس نے غیر قانونی جوا کھیلنے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی ایس ڈی پی او سٹی سرکل شاہی بخت کی نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔پولیس نے پٹھان مارکیٹ اور سواستو سنوکر کلب پر چھاپے مار کر غیر قانونی بانڈز نمبرات، پیڈ بکس اور موبائل فون کے ذریعے جوا کھیلنے میں مصروف افراد کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں برکت ولد محمد ابراہیم (ساکن گلشن چوک مینگورہ)، طاہر سید ولد محمد انور(ساکن ملا خیل مینگورہ)، افتخار احمد ولد شیر ملوک، عمر حیات ولد محمد رحیم (دونوں ساکنان نویکلے بنڑ)، کبیر محمد ولد فضل رحمان (ساکن امانکوٹ)، اور وہاب ولد ظفر علی (ساکن حاجی بابا)شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 55ہزار روپے نقد رقم، جوئے میں استعمال ہونے والے پیڈ بکس، کالکولیٹرز اور دیگر مواد برآمد کیا ہے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔سوات پولیس کے مطابق، سماجی برائیوں کے خاتمے اور معاشرے کو محفوظ و پرامن بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔