چینی صدر روس کا سرکاری دورہ کریں گے، وزارت خا رجہ

اتوار 4 مئی 2025 18:05

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے اور ماسکو میں عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران صدر شی جن پھنگ نئی صورتحال میں چین روس تعلقات کی ترقی اور اہم بین الاقوامی اور علاقائی امور پر صدر پیوٹن سے اسٹریٹجک بات چیت کریں گے۔