دمشق کے اوپر ترک ،اسرائیلی طیارے ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

ترک ایف16 نے خصوصی الیکٹرانک نظاموں کا استعمال کرتے انتباہی اشارے بھیجے،رپورٹ

اتوار 4 مئی 2025 18:05

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) دمشق میں صدارتی محل کے قریب ایک مقام پر اسرائیلی حملہ کیا گیا اور اسے اسرائیل نے شامی قیادت کے لیے ایک پیغام دیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حملے کے بعد کی صورت حال کی نئی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اس اسرائیلی فضائی حملے کے دوران ترک جنگی طیاروں نے اس علاقے میں جاسوسی پروازیں کی تھیں جہاں اسرائیلی طیارے اڑ رہے تھے۔ ترک ایف-16 طیاروں نے اپنے خصوصی الیکٹرانک نظاموں کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی طیاروں کو انتباہی اشارے بھیجے اور طیاروں کے درمیان ایک مختصر وائرلیس رابطہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے دونوں فریقین تصادم سے بچنے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :