ٰچکوٹھی کی مشہور سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی علی زمان مغل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے

اتوار 4 مئی 2025 20:20

ؒچناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 مئی2025ء)چکوٹھی کی مشہور سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیت حاجی علی زمان مغل طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے، جنکی نماز جنازہ ممتازعالم دین مولانا گل احمد اظہری کی اقتداء میں چکوٹھی کے مقام پر ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں سابق وزیر اعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان،وزیرتعلیم آزادکشمیر دیوان علی چغتائی،سابق امیدوار اسمبلی زیشان حیدر،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا محمد زاہد اعوان،سابق صدر اعجاز احمد میر،سنٹرل یونین آف جرنلسٹ جہلم ویلی کے صدر زاہد جاوید عباسی، خوشحال خان مغل،ارشد رشید اعوان،سنٹرل پریس کلب مظفرآباد کے سابق صدر روشن مغل،عبدالوحید کیانی،راجہ وسیم ،مسلم لیگ ن کے رہنماء مرزا آصف مغل، سابق ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) فرید خان ،انجمن تاجران چناری کے جنرل سیکرٹری پروفیسر میر خالد لطیف،مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر راجہ وقار خان،پیپلز پارٹی جہلم ویلی کے سینئر رہنماء چوہدری طارق ساگر،چیئرمین میونسپل کمیٹی ہٹیاں بالا سجاول خان، ڈی ایچ او جہلم ویلی طاہر رحیم مغل ،ممبران ضلع کونسل جہلم ویلی شیخ صادق،راجہ انور،مفتی محمد نسیم چغتائی،راجہ قاصد،مولانا محفوظ الرحمان،مولانا یاسرگیلانی،مولانا ضیاء الرحمان،مولانا طاہر فاروقی،حافظ شہزاداحمدحسانی،مولانا محمود،قاری عبدالرحیم،قاری عبدالحمید،قاری مشتاق الرحمان سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، نماز جنازہ کے موقعہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں مقررین نے مرحوم کی سیاسی،سماجی،دینی اور علاقائی عوامی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا، سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ حاجی علی زمان مغل میرے دیرینہ ساتھی تھے آج میں ایک مخلص ساتھی سے محروم ہو گیا حاجی علی زمان مغل مشکل ،نامساعد حالات میں بھی میرے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ان پر بڑے پریشر اور دبائو ڈالے گئے لیکن انہوں نے استقامت، مستقل مزاجی دکھاتے ہوئے میرا ساتھ نہیں چھوڑا سیاست میں ایک لمبا سفر ایک ساتھ گزرا، حاجی علی زمان مغل جب میرے پاس آتے یا میں انکو ملنے جاتا کھبی زاتی مفادات کی بات نہیں اجتماعی طور پر عوام کے مفاد عامہ کی بات اور مطالبہ کرتے تھے، حاجی علی زمان مغل کے بچھڑ جانے کا آج بہت دکھ ہے نیک، ہمدرد، درد، دل رکھنے والے نرم مزاج، مہمان نواز،خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے، حاجی علی زمان مغل نے اپنی زندگی خدمات میں گزاری ملکی دفاع ہو یا علاقائی خدمات عوام کی خدمت ہو یا دین کی خدمت حاجی علی زمان مغل کی زندگی خدمات سے بھری پڑی ہے،وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے کہا کہ حاجی علی زمان مغل سے خونی رشتہ تھا فیملی کی مدبر شخصیت میں انکا شمار ہوتا تھا جہاں آج چکوٹھی کے عوام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئے وہاں ہمیں بھی انکی شدت سے کمی محسوس ہو گی ،مرحوم کو اشکبار آنکھوں کے سائے میں منوں مٹی تلے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

۔۔۔