مانجھی پور کے نوجوان کھیل کے میدان اور بنیادی سہولیات سے محروم

اتوار 4 مئی 2025 21:40

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2025ء) تحصیل ہیڈکوارٹر کا درجہ رکھنے والا، ہزاروں کی آبادی پر مشتمل مانجھی پور شہر، مقامی ضلعی اور صوبائی حکومتی اداروں کی عدم توجہ کے باعث گزشتہ کئی دہائیوں سے کھیلوں کے میدان کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ شہر کے نوجوان اور بچے گلی محلوں اور سڑکوں پر کرکٹ سمیت دیگر کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور ہیں۔

شہر کے عوامی سماجی، اور اسپورٹس حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مانجھی پور شہر میں جلد از جلد کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ فراہم کیا جائے۔

(جاری ہے)

ضلع صحبت پور کی تحصیل مانجھی پور جو کہ سب سے بڑا اور اہم تجارتی مرکز ہے، اتنی بڑی آبادی کے باوجود کئی دہائیوں سے کھیلوں کے میدان سے مکمل طور پر محروم ہے۔ مانجھی پور کے شہری، سماجی، اور اسپورٹس حلقوں نے ملک و قوم کے مستقبل اور نوجوان نسل کے لیے یہاں کھیلوں کے گراؤنڈ کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلوچستان حکومت اور حلقے سے منتخب ایم پی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل میں کھیلوں کی مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے فوری طور پر مانجھی پور میں کرکٹ اور فٹبال گراؤنڈ کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :