Live Updates

ایف ایس ننجا اکیڈمی راولپنڈی/اسلام آباد کے زیر انتظام ٹون سٹی ننجا چیمپئن شپ کا انعقاد، سفارتکاروں ، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

پیر 5 مئی 2025 02:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ایف ایس ننجا اکیڈمی راولپنڈی/اسلام آباد کے زیر انتظام ٹون سٹی ننجا چیمپئن شپ اتوار کو سپورٹس کمپلیکس لیاقت باغ میں منعقد ہوئی جس میں جڑواں شہروں کی پچیس سے زائد برانچز سے دو سو ننجا کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی لبنان کے سفیر غسان الخطیب تھے جبکہ جاپانی سفارت خانے سے پبلک افئیر کی نائب سربراہ عرہ ممیکو اور فرسٹ سیکرٹری میاٹا ٹاکاشی، الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی کے صدر رضوان احمد، کینٹ کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت ملک مظہر، سکولیسٹیکا سکول کی پرنسپل محترمہ مہوش شگری بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

اس حوالے سےچیمپئن شپ کے آرگنائزر عرفان بھٹی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ چیمپئن شپ میں سنگل نن چک، ڈبل نن چک، سٹک جمناسٹک ، انفرادی اور ٹیم فائیٹس کے مقابلے ہوئے جس میں ایج گروپ کے بچے بچیوں اور نوجوان ننجاز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد انٹر کلب جوڈو کے مقابلے بھی ہوئے جس میں سو کے قریب جوڈوکاز نے حصہ لیا ۔اختتامی تقریب میں ننجا مارشل آرٹس کا انتہائی دلچسپ مظاہرہ بھی کیا گیا۔مہمانوں نے کامیاب ہونے والے ننجاز اور جوڈوکاز میں گولڈ ،سلور اور برونز میڈلز تقسیم کئے گئے۔شرکا نے پاکستان میں مارشل آرٹس کے فروغ کے لیے کی گئی کوششوں پر عرفان بھٹی کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا ۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات