Live Updates

انجری کے دوران پی سی بی کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، دلبرداشتہ آل راؤنڈر عامر جمال کا دعوی

مسلسل کہا گیا میری رفتار کم ہے ، اگر واقعی کوئی مسئلہ تھا تو بورڈ کو چاہیے تھا کہ باقاعدہ مانیٹر کرتا، انگلینڈ میں سب کچھ خود کیا، اگربورڈ رابطہ کریگا تو ضرور انہیں بتاؤں گا : انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 مئی 2025 12:47

انجری کے دوران پی سی بی کی جانب سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ، دلبرداشتہ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 مئی 2025ء ) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رویے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انجری کے دوران کسی نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ 
نجی ٹی وی سے گفتگو میں عامر جمال نے کہا کہ گزشتہ سال ان کے کیریئر کا نہایت مشکل وقت تھا کیونکہ وہ پہلی مرتبہ انجری کا شکار ہوئے تھے، جس نے انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر بہت متاثر کیا۔

 
ان کا کہنا تھا کہ "میرے پاس بہت کچھ ہے کہنے کو، لیکن کہنا نہیں چاہ رہا۔" انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ انگلینڈ میں اپنی ذاتی کاوشوں اور خرچ پر 6 ہفتے علاج کے لیے گئے، جہاں سے مکمل فٹ ہو کر واپس آئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ "اب جتنا زیادہ کھیلوں گا، اتنا زیادہ ردھم میں آ جاؤں گا۔

(جاری ہے)

انجری کے دوران بورڈ کی جانب سے کسی قسم کی معاونت یا رابطے کے سوال پر عامر جمال کا کہنا تھا کہ "پی سی بی کی طرف سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا حالانکہ میں نے بتایا تھا کہ انجری کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا اور ٹیم سے بار بار ڈراپ ہو رہا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انہیں مسلسل کہا گیا کہ ان کی رفتار (پیَس) کم ہے لیکن اگر واقعی کوئی مسئلہ تھا تو بورڈ کو چاہیے تھا کہ باقاعدہ مانیٹر کرتا۔ انگلینڈ میں سب کچھ خود کیا، کسی نے کوئی رابطہ نہیں رکھا، اگربورڈ رابطہ کرے گا تو ضرور انہیں بتاؤں گا ، ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ 
عامر جمال کی گفتگو نے ایک بار پھر کرکٹرز اور پی سی بی کے درمیان رابطے کے فقدان اور کھلاڑیوں کے فلاح و بہبود سے متعلق پالیسیوں پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ 
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات