چین میں سیاحوں سے بھری کشتیاں الٹ گئیں ،10 افراد ہلاک ، 70 زخمی

پیر 5 مئی 2025 16:33

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) چین میں سیاھون سے بھری کشتیاں تند و تیز ہوائوں نے الٹ دیں جس کے باعث 10 افراد ڈوب کر ہلاک اور 70 زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبہ گوئژو کے کیانکسی شہر میں سیاحوں کو لے جانے والی کشتیاں تیز ہواؤں کے باعث الٹ جانے سے 10 افراد ہلاک اور 70زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ مزید بتایا گیاکہ کشتیوں میں 84 افراد سوار تھے جن میں 4 افراد محفوظ رہے ۔ اس حوالے سے چینی صدر جن پنگ نے زخمیوں کے علاج کی ہدایت کی ہے مزید کہا گیا کہ نائب وزیر اعظم ژانگ گوکنگ کو امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :