15 گھنٹے کی پریس کانفرنس، مالدیپ کے صدر نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا

اس سے قبل بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 7 گھنٹے سے زائد کی پریس کانفرنس کی تھی،رپورٹ

منگل 6 مئی 2025 16:56

15 گھنٹے کی پریس کانفرنس، مالدیپ کے صدر نے ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا
مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔

صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 14 گھنٹے کی پریس کانفرنس کی تھی، جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ اس سے بھی پہلے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 7 گھنٹے سے زائد کی پریس کانفرنس کی تھی۔

متعلقہ عنوان :