
مسابقتی اپیلٹ ٹربیونل کا کراچی کے ڈیری فارمرز کو دودھ کی قیمتوں میں گٹھ جوڑ ختم کرنے کا حکم
پیر 5 مئی 2025 17:16
(جاری ہے)
واضح رہے کہ مسابقتی کمیشن نے گزشتہ برس کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی اطلاعات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں ڈیری ایسوسی ایشنز بندھی، منڈی، تھوک اور پرچون سمیت ہر سطح پر قیمتوں میں اضافے میں براہ راست ملوث پائی گئی تھیں۔
تحقیقات میں ثابت ہوا تھا کہ مذکورہ ایسوسی ایشنز نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر زبردستی اطلاق کے لئے دباؤ ڈالا اور دودھ کی سپلائی روکنے کی دھمکی دی۔اس ضمن میں مسابقتی کمیشن نے ویڈیو شواہد حاصل کئے تھے جس میں شاکر عمر گجر کو کراچی میں دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرنے کے لئے ڈیری فارمرز کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مزید برآں کمیشن نے دیگر شواہد بھی حاصل کئے جن کے ذریعے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ اعلان کردہ قیمتیں پورے شہر میں نافذ کی گئی تھیں۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ دودھ کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کے لئے اسے آئس فیکٹریوں میں ذخیرہ کیا جاتا تھا اور بعد میں سندھ کے دیہی علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا تھا۔ ان غیرقانونی اقدامات کے ذریعے دودھ کی سپلائی چین میں خلل اور صارفین پر بوجھ ڈالا گیا۔مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی کاروباری ایسوسی ایشنز کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کو تجارتی لحاظ سے حساس معلومات کے اشتراک یا مسابقت مخالف اقدامات کی سہولت کاری کے لئے استعمال نہ ہونے دیں۔مزید تجارتی خبریں
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
-
ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "منرلز کمپلیکس" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.