اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا‘مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں. رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 مئی 2025 16:22

اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافے کے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں.

(جاری ہے)

ڈان نیوزبزنس نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ اور اپریل 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 24 کروڑ ڈالرز تھا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد بڑھیں اور جولائی 2024 تا اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہاجبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم 13 ارب 70 کروڑ ڈالرز تھا. ذرائع کے مطابق فروری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 42 کروڑ ڈالر اور جنوری 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 68 کروڑ ڈالرز جبکہ دسمبر2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب48 کروڑڈالرزتھیں.

اسی طرح نومبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب46کروڑ ڈالر، اکتوبر 2024 میں ایک ارب 63 کروڑ ڈالرز اور ستمبر 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 61 کروڑ ڈالرز تھیں جبکہ اگست 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب64 کروڑ ڈالرز اور جولائی2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب27کروڑ ڈالرز تھیں.

متعلقہ عنوان :