وزیراعلی مریم نوازکا آٹے کے ڈرم میں دم گھٹنے سے چھ بچوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار

پیر 5 مئی 2025 19:36

وزیراعلی مریم نوازکا آٹے کے ڈرم میں دم گھٹنے سے چھ بچوں کے جاں بحق ہونے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) وزیراعلی مریم نواز شریف نے کوٹ مومن میں آٹے کے ڈرم میں دم گھٹنے سے6 بچے اور بچیوں کے جاں بحق ہونے پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔