Live Updates

وانی کپور کے انسٹاگرام اکاونٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب

پیر 5 مئی 2025 21:33

وانی کپور کے انسٹاگرام اکاونٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) بھارتی اداکارہ وانی کپور کی انسٹاگرام پروفائل سے ان کی پاکستانی اداکار فواد خان کیساتھ آنے والی فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹس اچانک غائب ہو گئی ہیں۔ وانی کپور کے انسٹاگرام سے یہ پوسٹ غائب ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں ہیں کہ انہوں نے شاید جان بوجھ کر اس فلم سے خود کو الگ کر لیا ہے۔

تاہم وانی کپور نے یہ پوسٹس خود سے ڈیلیٹ نہیں کی ہیں۔رومانوی کامیڈی فلم ابیر گلال، جس میں وانی کپور کے ساتھ پاکستانی اداکار فواد خان مرکزی کردار میں ہیں، 9 مئی 2025 کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ وانی کپور نے فواد خان کے ہمراہ فلم کی پروموشن کے سلسلے میں متعدد پوسٹس شیئر کی تھیں۔تاہم بھارت میں حالیہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر ڈیجیٹل پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جن کے تحت فواد خان کا انسٹاگرام اکاونٹ بھی بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فواد خان کا انسٹاگرام مواد بھارت میں حذف ہونے کے باعث وہ تمام پوسٹس بھی وانی کپور کی پروفائل سے خودکار طور پر غائب ہو گئیں، جن میں فواد خان کا تذکرہ یا ٹیگ شامل تھا۔یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت سے باہر موجود صارفین کو وہی پوسٹس اب بھی وانی کپور کے اکانٹ پر نظر آ رہی ہیں کیونکہ یہ صرف بھارت میں بلاک ہیں۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات