د*ڈاکٹرز پر مقدمات درج کرنے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

پیر 5 مئی 2025 20:05

pلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے بجائے ان پر مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست پر پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کا موقف تھا کہ حکومت نے ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کا معاملہ کرنے کے بجائے ان پر مقدمات درج کئے۔ عدالت نے معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے برعکس کیا گیا، عدالت نے سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔