
مہنگی بجلی کے منصوبے ہٹا کر 1953ارب روپے کا بوجھ کم کیا، حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی، اویس لغاری
پیر 5 مئی 2025 21:20
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی میں مختلف عارضی طریقوں سے بجلی خریداری کے اصول بنائے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوتی گئی، ہم نے جب حکومت سنبھالی تو 90014ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبوں کی پلاننگ ہو چکی تھی، 1953ارب روپے کے بوجھ کو مہنگے بجلی کے منصوبے ہٹا کر کم گیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ منصوبوں کے اوقات کار میں ردوبدل کرکے 2790ارب روپے کی بچت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین پر 4700ارب روپے کا بوجھ آتا تھا ہم نے پلاننگ کے ذریعے اہم اصول واضح کرکےاس بوجھ کو کم کیا ، اب حکومت مزید بجلی نہیں خریدے گی، اگلے چند ہفتوں میں نیپرا کو یہ پلاننگ جمع ہوجائے گی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگلے دس سالوں میں 4700ارب روپے کے اضافی اخراجات نہیں ہونگے ، 3400ارب سے زیادہ کا فائدہ عوام کا پہنچ چکا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 4700ارب روپے وہ بچت ہے جو کہ آنے والے منصوبوں میں کی ہے اور مستقبل میں عوام کو اس بوجھ سے بچا لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت اوپر جانی تھی جو کہ اب نہیں جائے گی، اگر ہم اس پلاننگ کو ٹھیک نہ کرتے تو اس کا بوجھ ہر حال میں صارفین پر پڑنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے اور میرے صاحبزادے کے حلقہ انتخاب میں پدرجن بھر فیڈرز ہیں جن پر نقصانات پر مبنی لوڈ منیجمنٹ کے تحت اچھی خاصی لوڈ مینجمنٹ ہوتی ہے، کچھ نے اپنے آپ کو بہتر کرلیا اور اب ان فیڈرز پر لوڈ مینجمنٹ کم کردی گئی ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صوبے کے سب سے بااختیار شخص وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے یہی وعدے کئے،ایک بھی میٹر نہیں لگا، باوجود اسکے کہ ہم نے ان کو تین مہینوں تک ان کے دیئے گئے شیڈول کے مطابق بجلی دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایم این ایز کے ساتھ بیٹھے کیلئے تیار ہیں مگر ایم این ایز اس بات کی گارنٹی دیں کہ اگر نقصانات بڑھ گئے تو وہ ان کے ذمہ دار ہوں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مادملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
-
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا26واں یوم شہادت 5جولائی کو منایا جائے گا
-
پی آر آئی سکیم میں ایکسچینج کمپنیاں بھی شامل، ترسیلات زر میں 100فیصد اضافہ متوقع
-
بجلی یونٹ پر 7 روپے کمی کا ریلیف ختم ہوگیا
-
سندھ حکومت نے 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ’’مریم کی دستک ‘‘ منصوبے کے ذریعے سرکاری خدمات کے حصول میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،فیصل یوسف
-
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ایرانی سفارتخانہ کادورہ، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
-
بغیرلائسنس ادویات کی فروخت اور ممنوعہ ادویات کی فروخت کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو مجموعی طور پر 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
وزیراعلیٰ کی خوشنودی کیلئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کیخلاف یکطرفہ اقدامات اٹھائے گئے : مسرت چیمہ
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرخانیوال میں محرم الحرام پر مثالی انتظامات کئے جا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر
-
دین اسلام کے اسلامی سال کی ابتدا بھی قربانی سے ہے اور اختتام بھی قربانی سے،ثروت اعجاز قادری
-
چوہدری شجاعت حسین،چوہدری سالک حسین،طارق حسن و دیگر قائدین کا کراچی آمد پر بھرپور استقبال کیاجائے گا،ق لیگ کراچی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.