عوام کی خدمت اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

پیر 5 مئی 2025 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد کی زیر نگرانی عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات جاری ہیں۔اس سلسلے میں شہریوں کی جانب سے موصول ہونے والی درخواستوں پر نہ صرف فوری توجہ دی جا رہی ہے بلکہ ان پر فوری عمل درآمد کے احکامات بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ریونیو، بیماری، لوکل اور ڈومیسائل سے متعلق درخواستوں کی ازخود نگرانی کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سائلین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور تمام امور کو شفاف اور مؤثر انداز میں نمٹایا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح اور فرائض منصبی ہے اور ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :