Live Updates

مودی نے ابتداء کر دی ،اختتام پاکستان کرے گا، شیری رحمان

بدھ 7 مئی 2025 22:05

مودی نے ابتداء کر دی ،اختتام پاکستان کرے گا، شیری رحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی طرف سے پاکستان پر میزائل داغنے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل حملہ کھلی جارحیت ہے، مودی نے ابتدا کر دی ،اختتام اب پاکستان کرے گامظفرآباد، کوٹلی اور بہاولپور پر حملے ناقابل معافی جرم ہیں ،بھارت نے میزائل داغ کر اپنی ناپاک نیت کو بے نقاب کر دیا، پاکستان اب خاموش نہیں بیٹھے گابھارت نے امن کی پیشکش کو کمزوری سمجھا، بھارت کو اب اس کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا ، شیری رحمان نے کہا کہ مودی سرکار نے خطے کے امن کو داؤ پر لگا دیا، پاکستان کا جواب دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دے گابھارتی حکومت نے عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کے لیے جنگ کا سہارا لیا،بھارتی میزائل حملوں میں معصوم پاکستانیوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا پاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں، ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات