Live Updates

بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، روبینہ خالد

بدھ 7 مئی 2025 22:05

بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، روبینہ خالد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء)چیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینٹر روبینہ خالد نے بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے،افواج پاکستان اپنی عوام کی حفاظت کے لئے ہر ممکن جواب دینے کا حق محفوظ رکھتی ہے ملک عزیز کی حفاظت کے لئے پوری قوم متحد ہیبھارتی وزیر اعظم مودی کی جانب سے پاگل پن کا مظاہرہ کیا گیا ہیدو ایٹمی طاقتوں کے درمیان لڑائی کا بھیانک انجام ہو سکتا ہیپاکستان جنگ نہیں چاہتا مگر اپنی حفاظت کے لئے ہر حد تک جائیں گیپاکستانی فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہونے دیابھارتی حملے میں معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیاپاکستان کی خودمختاری پر حملہ برداشت نہیں، ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت کو اس جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات