
پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے ،پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دیا جائیگا، وزیراعلی بلوچستان
بدھ 7 مئی 2025 23:50

(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان سرمایہ کاری اور مواقعوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے قدرتی وسائل ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں اپنی جانب راغب کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں وقت کے ساتھ جدت آئی ہے اور آج کل کے جدید دور میں ڈیجیٹل پریس کا کردار مزید بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا کے ذریعے صوبے کے مثبت عکس کو اجاگر کریں اور اپنی توانائیوں کو مثبت اور تعمیری انداز میں صوبے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے لیے استعمال کریں ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بہت جلد ڈیجیٹل میڈیا پالیسی لا رہی ہے تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا صوبے کی تعمیر و ترقی اور پیشہ ورانہ استعمال ہو سکے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے ڈیویلپمنٹ کا بجٹ 200 ارب روپے ہیں جو کہ صوبے کے رقبے کے حساب سے یقیناً قلیل ہیں لیکن موجودہ صوبائی حکومت ڈویلپمنٹ کے لیے مختص تمام صوبائی بجٹ کا بطریق احسن استعمال کر رہی ہے اور رواں سال جون تک تمام تر ترقیاتی بجٹ استعمال میں لایا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں زیادہ سے زیادہ روزگار پیدا کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہونہار طلباء و طالبات ، شہداء اور مزدور کے بچوں کے لیے بے نظیر سکالرشپ کا آغاز کیا گیا ہے اور صوبائی حکومت نے نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے منصوبے بھی شروع کیے ہیں جن پر بھرپور انداز سے عمل درآمد جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ اخوت کے اشتراک نوجوانوں اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے اسان اقساط پر قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں ،صوبائی حکومت صوبے کے نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی تعلیم کے فراہمی پر یقین رکھتی ہے جو انکے لئے ملک اور دنیا کے کسی بھی حصے میں روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوسکے ۔اس موقع پر تقریب میں موجود طلباء اور طالبات نے وزیر اعلیٰ سے سوالات بھی کئے جن کے وزیر اعلیٰ نے تفصیلی جوابات دیئے ۔قبل ازیں تقریب سے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ڈاکٹر فیصل ، وائس چانسلر بیوٹٹمز ڈاکٹر خالد حفیظ سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔تقریب میں صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید ، پارلیمانی سیکریٹریز عبدالمجید بادینی اور میر لیاقت لہڑی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
مزید قومی خبریں
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما اور سینئرسیاستدان بیگم تہمینہ دولتانہ علیل
-
شادی جوا ء ہے، جلد بازی میں فیصلہ نہیں کرنا چاہتی‘مہوش حیات
-
ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے دوران 38 افراد جاں بحق ہوئے ‘ این ڈی ایم اے
-
ملک کے پسماندہ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلئے 7 منصوبوں کی منظوری دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.