Live Updates

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا صوبہ میں ہنگامی حالت کا اعلان ،شہری دفاع سمیت تمام اداروں کے افسران طلب

بدھ 7 مئی 2025 23:51

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف  کا صوبہ میں ہنگامی حالت کا اعلان ،شہری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مئی2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے پورے صوبہ میں ہنگامی حالت کا اعلان کر تے ہوئے شہری دفاع سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران و عملے کو بھی طلب کر لیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی بزدلانہ حملے کا پوری قوم متحد ہوکر مقابلہ کرے گی، مئی میں دشمن نے حملہ کیا جس کا 28مئی 1998کی طرح منہ توڑ جواب دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے فتح یاب ہوگا۔وزیراعلی نے پنجاب پولیس سمیت تمام سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی، پنجاب کے تمام ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے تمام سٹاف کو فوری طور پر ڈیوٹیاں سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر کے تمام اضلاع کی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوبھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات