Live Updates

بھارت کیخلاف کاروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین کرتا ہوں، صادق سنجرانی

بدھ 7 مئی 2025 23:23

بھارت کیخلاف کاروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین کرتا ہوں، صادق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2025ء) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی نے بھارت کیخلاف کاروائی پرافواج پاکستان کو خراج تحسین کیا ہے اپنے ایک بیان میں صادق سنجرانی نے بھارت کی جانب سے معصوم نہتے شہریوں اورمساجدکو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

اور کہا ہے کہ بزدل دشمن کو بروقت جواب دیکر پاک افواج نے ملکی دفاع کو ہمیشہ کیطرح ناقابل شکست بنایا،صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک فضائیہ ایک بار پھر دنیا بھر کی ائیرفورسزپر سبقت لے گئی پاکستانی فورسسز پوری قوم کا فخر ہیں،صادق سنجرانی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے چند لمحوں میں پانچ بھارتی طیاروں کو گراکر ایم ایم عالم کی یاد تازہ کر دی صادق سنجرانی نے کہا کہ مودی کا سیاسی مقاصد کے لئے جنگی جنون خطے کے لیے خطرہ ہے اور مودی کا ہندتوا نظریہ ہندوہستان کو دیمک کی طرح ختم کررہا ہے۔

Live پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات