ای گورنمنٹ سروسز ، مشرق وسطیٰ میں سعودی عرب سرفہرست رہا،اقوام متحدہ

منگل 6 مئی 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مئی2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب ای گورنمنٹ سروسزسیکٹر میں مشرقی وسطیٰ کے ممالک میں سرفہرست ہے۔اردو نیوز نے اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے مغربی ایشیا کی 2024 بارے رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب مسلسل تیسری مرتبہ انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے، 2020 میں سعودیہ نے انڈیکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، 2021 میں دوسرا نمبر پر رہا جبکہ سال 2022 اور 2023 میں انڈیکس میں سرفہرست رہا۔

(جاری ہے)

اس دوران تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ سیکٹرمیں ایپلی کیشنز کے ذریعے اپائنٹمنٹ اور ڈیجیٹل ڈاکٹری نسخوں کے اجرا کے حوالے سے نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ آن لائن ایجوکیشن میں بھی بہتری سامنے آئی۔انڈیکس کے مطابق مملکت نے 16 ممالک پر برتری حاصل کی جس کے تحت 100 گورنمنٹ سروسز کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔گورنمنٹ سروسز کے حوالے سے سروے میں صارفین کی رضامندی اور بروقت جواب پر 99 فیصد نے مثبت رائے کا اظہار کیا۔ سدایا کے گورنر احمد السواحہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سرکاری اداروں میں تعاون، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سروسز کانتیجہ ہے۔